معروف پشتو گلوکارہ ماہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں

پشاور: (26 فروری 2020) معروف پشتو گلوکارہ ماہ جبین قزلباش انتقال کر گئیں۔ وہ تقریباً دو مہینے ایل آر ایچ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہیں۔

معروف پشتو گلوکارہ ماہ جبین قزلباش ایل آر ایچ میں انتقال کر گئیں۔ ماہ جبین تقریباً دو مہینے ایل آر ایچ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہیں۔ ماہ جبین کو دو مہینے پہلے دل کا دورا پڑنے پر ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز نے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

ان کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھر روانا کردیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.