شہباز شریف کا کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے پر اظہار تشویش

اسلام آباد: (27 فروری 2020) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے پر کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ باعث افسوس و تشویش ہے۔ درپیش صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے قومی حکمت عملی بنائی جائے۔ وزیر اعظم فوری طور پر اعلیٰ سطحی اجلاس بلائیں، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کریںَ

شہباز شریف نے کہا کہ مشینیں، آلات اور علاج معالجے کیلئے درکار ضروری طبی سامان بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوایا جائے۔ وزیراعظم کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر یہ اقدامات اب تک کر لینے چاہیے تھے۔ مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے ورنہ صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی۔ بیان بازی پر زور رکھنے کے بجائے اقدامات اور انتظامات پر توجہ دی جائے۔ آگہی کی قومی مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو صورتحال میں رہنمائی میسرآئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برادر ملک چین سے کرونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ وارانہ رہنمائی لی جائے۔ ماہرین اور ڈاکٹرز کی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ قومی پالیسی کی تشکیل ہوسکے۔

شہباز شریف نے قوم سے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.