کمپنی کے تمام ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دی، مالک نے اچانک ایسا کیوں کیا؟

image

کم تنخواہ میں ملازمین کا گزارا مشکل ہوتا ہے ، ایک کمپنی کے مالک نے ملازموں کی تنخواہ بڑھانے کے لئے اپنی تنخواہ کم کر لی۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کے سی ای او نے اپنی لاکھوں ڈالر کی تنخواہ کم کر کے ہر ملازم کی آمدنی کم از کم 70 ہزار ڈالر مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 2015 میں امریکی کمپنی گریویٹی پیمنٹس کے مالک کو کمپنی کی ایک ملازمہ سے بات چیت کا موقع ملا تو ان کا کہنا تھا کہ سالانہ تنخواہ 40 ہزار ڈالر ہونے کے باوجود بھی ان کا گزر بسر نہیں ہو پاتا کیونکہ سیاٹل شہر رہنے کے لحاظ سے بہت مہنگا ہے اور کرائے کا مکان ہونے کی بنا پر وہ اپنے بچوں کی ٹھیک سے کفالت نہیں کر پا رہی تھیں اور قرضے لے لے کر پریشان آ گئیں تھیں۔

اس کے بعد کمپنی کے سی ای او ڈین پرائس نے ان خاتون کو اعتماد میں لیا اور خود اپنی تنخواہ کم کر دی جو کہ وہ لاکھوں ڈالر میں کما رہے تھے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے آفس کے ہر ورکر کی تنخواہ کم ازکم 70 ہزار ڈالر مقرر کر دی۔ مالک نے اپنے دو مکان بھی کرائے پر دئے تا کہ مزید بچت ممکن بنا سکے۔

سی ای او کے اس فیصلے سے ان کی کمپنی کو بہت فائدہ حاصل ہوا جبکہ تمام ملازمین کا گزارا بھی آسان ہو گیا ہے اور وہ بے فکری سے کمپنی کے لئے کام کر رہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.