مختلف ممالک کے قومی پرندے کون سے ہیں؟

image

دنیا میں پائے جانے والے ایسے خوبصورت پرندے جن کو دیکھ کر آپ کا دل چاہے گا انہیں اپنے پاس قید کر لیں۔ ان کے دلکش اور نمایاں رنگ ہی ان کی خوبصورتی کو ظاہر کرتے ہیں۔ آئیں ہم آپ کو دنیا کے مختلف ممالک کے 7 خوبصورت قومی پرندوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

Angola – red-crested turaco

کریسٹڈ ٹوراکو انگولا (Angola) کا قومی پرندہ ہے۔ اس پرندے کا سر لال رنگ کا جبکہ اس کا نچلا بدن سبز رنگ کا ہے۔ اس کا وزن دو سو گرام جبکہ لمبائی پچاس سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

Antigua and Barbuda - magnificent frigatebird

فریگیٹ برڈ اینٹیگوا اور بربودا کا قومی پرندہ ہے۔ یہ پرندہ جسامت میں بڑا ہوتا ہے اور اس کے پنکھ بڑے اور دم لمبی ہوتی ہے۔

British Virgin Islands - mourning dove

مورننگ ڈو نامی یہ خوبصورت پرندہ برٹش آئلینڈ کا قومی پرندہ ہے۔ یہ شمالی امریکہ کے پرندوں میں سب سے زیادہ وسیع بلندیوں تک اڑتا ہے۔

Argentina - rufous hornero

روفوس ہورنیرو آرجنٹینا کا قومی پرندہ ہے۔ اس پرندے کا رنگ زرد اور بھورا ہوتا ہے۔ دکھنے میں یہ پرندہ انتہائی معصوم نظر آتا ہے۔

Austria, Estonia - barn swallow

نیلے رنگ یہ دلکش پرندہ زیادہ تر آسٹریا میں پایا جاتا ہے۔ بارن سوالو آسٹریا، اسٹونیا کا قومی پرندہ ہے۔ یہ پرندہ افریقہ ،شمالی امریکہ اور یورپ میں رہتا ہے۔

Bahamas - flamingo

فلامنگو ایک لمبی گردن والا پرندہ ہے جس کا رنگ نارنجی ہوتا ہے۔ یہ باہاماس کا قومی پرندہ ہے۔ یہ پرندہ اپنا زیادہ تر وقت تالاب میں گزارتا ہے۔

Bahrain - Himalayan bulbul

ہمالیان بلبل بحرین کا قومی پرندہ ہے۔ یہ پرندہ دکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے۔ یہ پرندہ دنیا کے دیگر پرندوں سے زیادہ ہوشیار اور ذہین ہوتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.