دہلی فسادات میں مسلمانوں پر تشدد، امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

image

دہلی کے مسلم کش فسادات میں بھارتی پولیس کی جانب سے جان بوجھ کر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ دہلی فسادات کے حالیہ ثبوت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ نئی دہلی پولیس کو مسلمانوں کے خلاف کیا گیا اور ہندو ہجوم کو مکمل سپورٹ کیا گیا۔

پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہندو ہجوم کی جانب سے جیسے ہی تشدد شروع ہوا، حکام نے ہمیں اپنا اسلحہ تھانے میں رکھنے کا حکم دیا تاہم نیویارک ٹائمز کے صحافیوں نے بعد میں سنا کہ حکام ایک دوسرے پر چیخ رہے تھے کہ انہیں ہجوم کو قابو کرنے کے لیے لاٹھیاں نہی ، بلکہ بندوقوں کی ضرورت ہے۔ جو لوگ مارے گئے ان میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.