کرونا وائرس کی وجہ سے جو جو میری شادی میں نہ آیا وہ میرے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

image

دنیا بھر میں مہلک کرونا وائرس نے سب کو اپنے خوف میں مبتلا کر رکھا ہے، جن ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا وہاں کی حکومتوں نے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ہر طرح کے عوامی اجتماعات حتیٰ کہ شادی کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنی شادی میں شرکت نہ کرنے والے مہمانوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی فرد نے کرونا وائرس کے خوف کے باعث میری شادی میں شرکت نہ کی تو وہ میرے لیے ایسا ہوگا جیسے مر گیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا کہ ’ایسے کسی بھی مہمان سے زندگی بھر کے لئے تعلق ختم کر دوں گی جو شادی میں شرکت نہیں کرے گا‘۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی شادی آئندہ ماہ ہو گی جس کی تیاریاں آخری مراحل تک پہنچ چکی ہیں۔

ریڈ اٹ پر کی جانے والی پوسٹ پر صارفین نے دلہن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں اور اگر چاہتی ہیں کہ تمام مہمان شادی میں شرکت کریں تو کچھ وقت کے لئے اپنی شادی ملتوی کر دیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.