بال سفید ہورہے ہیں، کہیں آپ کو بھی یہ بیماری تو نہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا

image

بچے ہوں یا بڑے بال کسی کے بھی سفید ہونا آج کے دور میں ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔ کل تک یہ بوڑھا ہونے کی علامت سمجھی جاتی تھی مگر آج چند غذاؤں کی بے قاعدگیوں اور پانی کے آلودہ یا کھارا ہونے کے باعث بال وقت سے پہلے سفید ہونے لگے ہیں۔

آخر کیوں؟ ماہرین بتاتے ہیں کہ گذشتہ برس یونیورسٹی آف قاہرہ کے تحت کی جانیوالی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر آپ کے بال سفید ہورہے ہیں تو یہ خطرناک بات ہوسکتی ہے آپ کی صحت کے لئے۔ لہٰزا آپ اپنا معائنہ ایک دفعہ لازمی کسی اچھے ڈاکٹر سے کروالیں کہیں آپ کو دل کی بیماری نہ ہو گئی ہو۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بالوں کی جتنی سفید رنگت زیادہ ہوگی اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے مردوں کو وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے تو اپنے معالج سے اپنا مکمل چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ سادہ غذا اور پیدل چلنے کو معمولات زندگی میں ضرور شامل کریں۔ اور تمباکو نوشی سے گریز کریں کیونکہ تمباکو نوشی سے بھی جوانی میں ہی بالوں میں چاندی ابھر آنے کا امکان 4 گنا بڑھ جاتا ہے۔

کیونکہ جوانی میں سفید بالوں کا سامنے آنا جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی، تھائی رائیڈ امراض، اور ہڈیوں کی کمزوری کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.