اس تصویر میں ایسا کیا ہے جو یہ دیکھنے والے کو خوفزدہ کر دیتی ہے؟

image

یہ تصویر سال 1900 کے دوران لی گئی ہے اور کسی کے بھی رونگٹے کھڑے کر سکتی ہے۔

اس تصویر میں آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں واقع کپڑوں کی مل کے باہر 15 خواتین یونیفارم میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں، پہلی نظر میں اس تصویر کو دیکھیں تو کچھ خاص نظر نہیں آتا کہ جسے دیکھ کر کوئی خوفزدہ ہو، تاہم اگر غور سے اس تصویر میں دیکھیں تو اس میں ایسا کچھ پراسرار ہے جو آپ کو خوف میں مبتلا کر سکتا ہے۔

کیا آپ کو اس تصویر میں کچھ الگ نظر آیا؟ اگر نہیں، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اس تصویر میں دائیں جانب موجود بیٹھی خاتون کو دیکھیں، ان کے کندھے پر کسی کا ہاتھ موجود ہے، تاہم یہ ہاتھ ان کے درمیان اور پیچھے موجود کسی خاتون کا نہیں ہے کیوں کہ سب نے اپنے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔

اب یہ تصویر فوٹو شاپ ہے یا کوئی اتفاق، اس حوالے سے کوئی حقیقت واضح نہیں ہوئی مگر اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آپ خوفزدہ ضرور ہو گئے ہوں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.