پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

image

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے تاہم وہ بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہوئے، جس پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔

مرزا شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریاست مخالف اور متنازع بیانات کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

حکومتی ریکارڈ کے مطابق شہزاد اکبر پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد برطانیہ منتقل ہو چکے ہیں جہاں کی وہ شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل لندن میں ان پر تیزاب گردی کا حملہ بھی ہوا تھا۔

وفاقی حکومت پہلے ہی برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کر چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US