کورونا کے باعث فیس بک کااستعمال 70 فیصد بڑھ گیا

کوروناوائرس سے دنیا کے198ممالک متاثر ہیں اور تمام بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے سبب لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

گھروں میں محصور لوگ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کر رہے ہیں اور فیس بک کا استعمال بھی70 فیصد بڑھ گیا ہے۔

واٹس ایپ، ایمو اور ویڈیو ایپلی کیشنز کے استعمال میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  کورونا وائرس کے باعث گروپ ویڈیو چیٹ میں بھی 70فیصد اضافہ ہوا۔

لوگوں کے گھروں میں رہنے کے سبب فیس بک اور سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر ٹریفک میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا کے تمام بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور کروڑوں لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔ اکثرممالک نے وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئےعوامی مقامات بند کر دیئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.