کیا آنکھوں کا لال ہونا بھی کورونا وائرس کی علامت ہے؟

image

ایک امریکی نرس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دیگر علامات میں سے آنکھوں کا سرخ ہونا بھی ایک علامت ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے لائف کئیر سینٹر میں بطور نرس ڈیوٹی انجام دینے والی خاتون چیسلی ارنسٹ نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ اگر کسی شخص کی آنکھیں مستقل طور پر لال رہتی ہیں تو اُسے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

امریکی نرس کا کہنا تھا کہ آنکھوں کا لال ہونا کورونا وائرس کی ایک اہم علامت ہے کیونکہ جتنے بھی مریض اسپتال آئے ان سب کی آنکھیں سرخ تھیں اور انہیں نزلہ ، بخار کے ساتھ سانس لینے میں سخت پریشانی کا سامنا تھا۔

ان تمام معاملات کے پیشِ نظر کئی طبی ماہرین اس سے قبل خشک کھانسی، نزلہ اور بخار اور سانس لینے میں دشواری کو کورونا کی علامات بتا چکے ہیں۔

چیلسی کی جانب سے یہ دعویٰ اُس وقت کیا گیا جب ماہرین کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گلابی آنکھیں، سینہ جکڑنے جیسی عام بیماریوں میں مبتلا افراد ضروری نہیں کہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہوں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.