موبائل ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بعد لیک کیسے ہوتا ہے؟

اگرآپ اپناموبائل فون فروخت کرنا چاہتےہیں لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنےکےباوجود آپ کوڈیٹا لیک ہونےکاخدشہ ہے۔

 تو گھبرائیں نہیں ہم آپ کوڈیٹاڈیلیٹ کرنےکاطریقہ بتاتےہیں جس کےبعد آپ کاڈیٹالیک نہیں ہوسکتا۔

 اگر آپ اپنے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اسکو پہلے فیکٹری سیٹنگ پر ری سیٹ کردیں ۔ اور اس میں مزید اضافی ڈیٹا ڈال کر ڈیلیٹ کردیں ، یہ تمام عمل دو سے تین مرتبہ دہرائیں جس سے آپکا ضروری ڈیٹا خود بخود ختم ہوجائے گا۔

فون سےڈیٹاڈیلیٹ کرنےکیلئےکمپیوٹرکےسافٹ ویئرزبھی استعمال کرسکتےہیں۔اوراس مقصد کیلئےسی کلینراور اریزر کے سوفٹ سے آپ اپنا فون کمپیوٹر کے ساتھ لگاکر اسکو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ یہ ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا بھی دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔

اسکے علاوہ فون کا ڈیٹا لیک ہونےکے چانسز اکثر دکانوں پر فون صحیح  کروانے سے بھی ہوتے ہیں ، کیونکہ عام طور پر صارف اپنے فون کا پاسورڈ دکاندار کو دے دیتے ہیں ، لہذا اپنا فون کھڑے ہوکر صحیح کروائیں ۔

جبکہ ڈیٹا لیک ہونےکی دوسری وجہ اسکے فروخت سے قبل ڈیلیٹ نہ ہونا ہے۔ کیونکہ فون میں موجود ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں ہوا ہوتا جس کی وجہ سے یہ کسی دوسرے فرد کے پاس چلا جاتا ہے اور وہ اسکو لیک کردیتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

26