عامر لیاقت کے ہاتھ کی بریانی اور طوبیٰ عامر کا راشن تقسیم کرنا سوشل میڈیا پر وائرل

image

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں تمام لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عوام کی خاطر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سڑکوں پر دن رات تعینات ہیں۔ جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے کراچی پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوانوں کی جو اس مشکل لمحات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں دیکھا گیا کہ فیروز خان، عاصم جوفا، نومی انصاری، علی ظفر، اور مایا علی جیسے پاکستانی مشہور اداکار و گلوکار بھی ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے تھے۔

اسی طرح معروف اسکالر اور میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی حقیقی ہیروز کی ستائش کرنے کے لئے بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے قریب پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں میں بریانی تقسیم کی۔

ساتھ ہی ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کو بھی ضرورتمندوں کو سامان تقسیم کرتے دیکھا گیا۔

کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹر ، نرسیں ، طبی عملہ ، پولیس اور رینجرز انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ ہر روز لاکھوں خاندانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ایسے موقعوں پر ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور ان کی ہمت کو سراہنا چاہئے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.