مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا سستا

سونے کی قیمت میں تین روز کے دوران 1600 روپے کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 95 ہزار روپے پر آگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 95 ہزار اور دس گرام سونا 428 روپے سستا ہوکر 81 ہزار 447 روپے کا ہوگیا۔

پیر تیس مارچ کو فی تولہ سونے کے نرخ 96 ہزار 600 روپے تھے جبکہ فی اونس 1620 روپے پر تھے۔

عالمی مارکیٹ میں 3 روز کے دوران فی اونس سونا 26 ڈالر سستا ہوچکا ہے، آج فی اونس نرخ 2 ڈالر کمی سے 1594 ڈالر پر آگئے۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 940 روپے اور دس گرام 804 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 13.90 ڈالر ہے۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں گزشتہ دنوں میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

7