وہ غریب ممالک جو کورونا وائرس سے محفوظ ہیں

image

جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 54 ہزار 180 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

مہلک کورونا وائرس کے باعث جہاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، روس، بھارت، اٹلی و اسپین جیسے دولت مند اور مضبوط معیشت والے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، تو وہیں دنیا کے چند غریب ممالک آج بھی کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

عالمی وبا سے محفوظ رہنے والے ان ممالک میں شامل مشرق وسطیٰ ملک یمن، افریقی ملک جنوبی سوڈان، لیسوتھو، کومروس اور ساؤ ٹوم اینڈ پرنسائپ جیسے غریب، مقروض اور دوسری خطرناک بیماریوں کے شکار ممالک شامل ہیں۔

اس حوالے سے تاحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ مذکورہ غریب و بیماریوں کے شکار ممالک میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہاں پر کورونا کے ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے ہوں گے۔

اس کے علاوہ 2 اپریل بروز جمعرات کو شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب تک ان کے ملک میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.