نیمار کا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

معروف برازیلین فٹبالر نیمار نے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی۔ اس سے قبل لائنل میسی بھی مہلک مرض سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے 10 لاکھ یورو کی رقم عطیہ کرچکے ہیں۔

برازیلین ٹی وی کے مطابق دنیا کے مشہور فٹبالر نیمار جونیئر نے اپنے آبائی علاقے میں کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔

ایس بی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے اور  دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر نے اس رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ میں بچوں کے فنڈ کی تنظیم (یونیسف) کو عطیہ کیا ہے جبکہ باقی رقم برازیل کے ٹی وی پریزینٹر اور اپنے دوست لوسیانو ہک کی جانب سے شروع کئے گئے خیراتی فنڈ میں جمع کرادی۔

نیمار کے پریس آفس نے اس بارے میں یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے  انکار کر دیا کہ ہم کبھی بھی عطیات یا رقم کے بارے میں بات نہیں کرتے۔

اس سے قبل کِلیان ایمباپے نے بھی گزشتہ ماہ ایک فرانسیسی خیراتی ادارے کو کرونا وائرس کے اثرات سے لڑنے کیلئے بڑی رقم عطیہ کی تھی جبکہ لائنل میسی بھی 10 لاکھ یورو کی رقم عطیہ کرچے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

6