طیارہ حادثےمیں جاں بحق ہونےوالی ماڈل کی پہلی مختصرفلم ریلیز

گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی۔

یوٹیوب چینل ’قصہ نگری‘پر احمد صارم کی ہدایتکای میں بنے والی مختصر فلم ’سکہ‘کو ریلیز کردیا گیا جس میں ماڈل زارا عابد اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔

اس مختصر فلم میں اداکارہ صبا قمر نے اپنی آواز میں کہانی بیان کی ہے جس میں زارا کو دو ایسی خواتین کے روپ میں دکھایا گیا ہے ۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں اس فلم کے کم عمر ہدایتکار احمد صارم کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ برس اس فلم کی کہانی تحریر کی تھی اس وقت میں صحافت کے پیشہ سے وابستہ تھا، میں نے پہلے صباء قمر سے فلم میں وائس اوور کے رابطہ کیا اور پھر فیس بک کے ذریعے ماڈل زارا عابد سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کیلئے میرے پاس بجٹ نہیں تھا یہ میری پہلی فلم تھی تاہم زارا بجٹ نہ ہونے باوجود فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے خود ہی فلم کے لیے اپنے ملبوسات کا انتظام کیا اور اسلام آباد سے کراچی اس فلم کی شوٹنگ کے لیے فرشتہ بن کر پہنچ گئیں۔

صارم کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فلم کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھیجنا تھا تاہم کرونا وائرس کے باعث وہ فیسٹیول منسوخ ہوگئے جس کے بعد فلم کو ریلیز بھی روک دی گئی تھی تاہم زارا کے انتقال کی خبر سن کر میں نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ فلم یوٹیوب ہر ریلیز کردی ۔

سترہ سالہ ہدایتکار نے اپنے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان کی مزید دو مختصر فلمیں آئندہ دنوں میں ریلیز کی جائیں گی جس میں ایک فلم کی کہانی مولانا رومی کے شاعری کے حوالے سے ہے جس میں اداکارہ حریم فاروق نے وائس اوورکیا ہے اس کے علاوہ وہ ایک ویب سریز بھی لکھ رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

7385