کورونا وائرس: پبلک مقامات پر اس وائرس کو کس طرح مارا جائے؟ ماہرین نے بتا دیا

image

وہ جگہیں جہاں عوام کا جم غفیر ہوتا ہے وہاں سے کورونا وائرس کو جلد از جلد کس طرح ختم کیا جائے یہ ایک اہم سوال ہے۔

اسی حوالے سے برطانوی سائنس دانوں نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سیڑھیوں کے جنگلے، شاپنگ ٹرالیوں اور دروازوں کے ہینڈلز پر تانبے یعنی کاپر کا کور چڑھا لینا چاہیے، کیوں کہ یہ کورونا وائرس کو صرف 4 گھنٹوں میں مار دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تانبے میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے وائرس محض چار گھنٹوں کے اندر ختم ہو جاتا ہے، آلودہ اور گندی سطحوں کو چھونے اور پھر اپنے چہرے پر ہاتھ لگانے سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ مپٹن کے سینئر مائیکرو بائیولوجسٹ ولیم کیول نے اس حوالے سے تجویز دی کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہینڈریلز، شاپنگ ٹرالیوں اور دروازوں کی کنڈیوں حتیٰ کہ جم کے سامان کو بھی تانبے سے کور کر لینا چاہیے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کاپر سے کورونا کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے؟

سائنس دانوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کورونا وائرس کاپر پر لگتا ہے تو دھات کے برقیاتی طور پر چارج شدہ ایٹمز وائرس کی ساخت جو وائرس کی حفاظت کرتی ہے، اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد تانبا خلیے پر حملہ آور ہوتا ہے اور وائرس کا ڈی این اے تباہ کر دیتا ہے، جس سے کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.