امریکا کا وینزویلا کے تیل بردار جہازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

image

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کا تعاقب شروع کر دیا ہے جو گزشتہ دو دنوں میں دوسرا اور دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں تیسرا آپریشن ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز وینزویلا کے نام نہاد ڈارک فلیٹ کا حصہ ہے اور امریکی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ جہاز کا مسلسل تعاقب کر رہا ہے اور اس پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکا وینزویلا پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ایسے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جو خفیہ طور پر تیل کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔ وینزویلا کی جانب سے امریکی اقدام پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US