سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے سے سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے کتنے افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ؟ جانیئے

image

کورونا وائرس کے دوران سختی سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور احتیاط رکھنے کا کہا جاتا ہے لیکن سماجی دوری اختیار نہ کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کے ایک ہی خاندان کے 21 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق خاتون کی غلطی اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے 21 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ :

کچھ دنوں پہلے مقامی ہسپتال میں یکے بعد دیگرے کچھ مریض آئے جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

معلومات کے بعد پتہ چلا کہ: ان تمام لوگوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ صرف احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے اس وائرس کا شکار ہوئے ان کی کل تعداد 21 ہے۔

وزارتِ صحت نے یہ بھی کہا کہ: کورونا وائرس ایک سے دوسرے انسان میں فوری طور پر منتقل ہوتا ہے اس لیے عالمی سطح پر سماجی فاصلے کا اصول ادارہ امور صحت کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔

مگرسماجی دوری کے اصول پرعمل نہ کرنے سے انسان نہ صرف خود بلکہ اپنے عزیزوں کو بھی اس بیماری میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

۔

اس سے قبل بھی دوسرے شہر سے آنے والے ایک ہی خاندان کے 16 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث خاندان کے تین معمر افراد وفات پاگئے تھے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.