بریسٹ کینسر میں مبتلا پاکستان کی مقبول اداکارہ نادیہ جمیل نے بتایا ہے کہ اُن کی آخری کیموتھراپی کل ہوگی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ کل اُن کی آخری کیموتھراپی ہوگی۔
کینسر کے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم نادیہ جمیل نے اپنے ڈاکٹرز اور نرسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا عملہ اپنے پیشے میں ماہر اور بے انتہا مہربان اور پُرخلوص ہے۔
ایڈن بروکس اسپتال میں زیر علاج نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ آنکولوجی اور ہیماٹولوجی ڈپارٹمنٹ دنیا بھر کا پیرامیڈیکل اسٹاف ایڈن بروکس اسپتال کے اسٹاف سے صبر، عزم اور دیکھ بھال کے بارے میں تھوڑا بہت سیکھ سکتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’انشاءاللہ کل کیموتھراپی کا آخری سیشن ہے۔