کورونا وائرس کے خلاف دوا کب تیار ہوگی؟ ڈبلیو ایچ او نے بڑا انکشاف کر دیا

image

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی دوا سے متعلق کہا ہے کہ کووڈ انیس کی وجہ سے سانس کی بیماری کے باعث ایک ملین سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا بحران کے ابتدائی مراحل کی اطلاعات ملنے سے متعلق تازہ ترین معلومات جاری کردیں، عالمی ادارہ صحت نے جان لیوا مرض کورونا کی دوا سے متعلق کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا تیار کرنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ اس وقت کچھ دواؤں کا ٹرائل کیا جا رہا ہے، جس کا نتیجہ آنے میں دو ہفتے درکار ہوں گے، اور دوا کے ٹرائل کے لئے 39 ممالک سے ساڑھے 5 ہزار سے زائد رضاکاروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے یہ پیش گوئی قبل از وقت ہے کہ کب تک کووڈ 19 کے خلاف کوئی دوا تیار ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہوگئی اور 4762 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار 649 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.