نریندر مودی کے اوپر بحث، دولہا دلہن نے اپنی شادی ہی منسوخ کردی۔۔۔ ایسا کیا ہوا؟

image

شادی دو لوگوں کو جوڑنے کا نام ہے لیکن قبل از وقت بحث و مباحثہ اور تقرار شادی ٹوٹنے کا سبب بنتی ہے۔

یہی کچھ ہوا بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب اور لین دین کے متعلق بات چیت کے لیے ملاقات کی۔

اس بات چیت میں اخراجات زیادہ ہونے اور مہنگائ کی شرح بڑھنے کا سارا ملبہ دلہن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ڈال دیا۔

لیکن دولہے میاں کو یہ بات بلکل اچھی نہ لگی وہ مودی کے حامیوں میں سے نکلے۔

اس دوران دونوں کے درمیان بھارت کی حالیہ معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئ۔

دُلہن سرکاری ملازمہ بھی ہے جو کہ بھارت کی معاشی صورتحال کا بھرپور جائزہ اور سمجھ بوجھ رکھتے ہوئے حقائق کی روشنی میں بات کرتی رہی لیکن اس بحث میں دونوں کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ آپس میں یہ فیصلہ طے پایا کہ اب ہمیں یہ شادی ہی نہیں کرنی۔

چنانچہ دولہا دلہن پر برہم ہوتے ہوئے شادی سے انکار کرکے چلا گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.