ایران کا کسی بھی محدود فوجی کارروائی کا کئی گنا شدت سے جواب دینے کا اعلان

image

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی نوعیت کی محدود فوجی کارروائی کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دیا جائے گا، جبکہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف ذرائع ابلاغ کے ذریعے دھمکی آمیز بیانات دیے جا رہے ہیں، تاہم دھمکیاں دینے والے موجودہ حالات میں کسی مؤثر فوجی کارروائی کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ وہ نہ تو ایران کے خلاف مؤثر کارروائی کر سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

حسین محبی نے مزید خبردار کیا کہ ماضی کی فوجی کارروائیوں کو دہرانے کی صورت میں بھی مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی مکمل تیاری اور پہلے سے مرتب کردہ عملی منصوبوں کے باعث دشمن کی جانب سے کسی معمولی کارروائی کا جواب بھی کئی گنا زیادہ شدت سے دیا جائے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اس بیان کو ملک کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں کے تناظر میں سخت انتباہ قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US