برطانیہ میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ آج 25 اکتوبر کو گھڑیوں کا وقت تبدیل کیا جائے گا، جس کے تحت رات 2 بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرکے دوبارہ رات 1 بجے کردی جائیں گی۔
وقت میں تبدیلی کا مقصد دن کی روشنی سے بہتر استفادہ کرنا اور اسے شہریوں کے روزمرہ معمولات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق ایک گھنٹہ بڑھ کر 5 گھنٹے ہو جائے گا، جس کے بعد برطانیہ پاکستان سے 5 گھنٹے پیچھے ہوگا۔
گھڑیوں کا وقت پیچھے ہونے سے شہریوں کو رات کے وقت ایک اضافی گھنٹہ بھی میسر آئے گا۔ موبائل فونز اور انٹرنیٹ سے منسلک بیشتر ڈیجیٹل گھڑیاں خودکار طور پر نئے وقت کے مطابق ہوجائیں گی، تاہم روایتی اور دستی گھڑیاں استعمال کرنے والوں کو وقت خود تبدیل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں موسمِ سرما کا وقت آئندہ سال مارچ تک برقرار رہے گا، جس کے بعد گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی اور موسمِ گرما کے وقت کا آغاز ہوجائے گا۔