ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ضروری جنگ چھیڑی، اوباما

image

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی پالیسیوں کو نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے ٹرمپ کے اس بیانیے کو مسترد کر دیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود تھے اور اسی کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا۔

اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں تھے اور ٹرمپ نے ایک ایسی غیر ضروری جنگ شروع کی جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا، جبکہ یہ فیصلے بالکل غلط تھے۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ ایران پر فتح کے اعلان کے 7 ماہ بعد امریکی فوجی اڈوں اور اتحادیوں پر حملے ہوئے، جس میں امریکی ہلاک و زخمی ہوئے اور ملک کے میزائلوں کے ذخائر ختم ہو کر رہ گئے۔

سابق صدر نے کہا کہ اس جنگ کی وجہ سے اب ایران کو آبنائے ہرمز پر ویٹو پاور حاصل ہو چکی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور یہی جنگ موجودہ وقت میں اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US