سوئمنگ پول سے کورونا وائرس پھیلتا ہے یا نہیں، وزارت صحت نے بڑا انکشاف کردیا

image

کورونا وائرس ایسی عالمی وبا ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئمنگ پول کے مشترکہ استعمال سے نئے کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت صحت نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصولی بات یہ ہے کہ سوئمنگ پول سے کورونا وائرس منتقل نہیں ہوتا۔ تاحال اس حوالے سے کوئی میڈیکل جائزہ سامنے نہیں آیا۔

بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جہاں تک کورونا سے متاثرہ افراد کی چھینک یا کھانسی سے وائرس کی منتقلی کا معاملہ ہے تو یہ تصدیق شدہ بات ہے۔ اسی طرح وائرس سے آلودہ سطح چھو کر آنکھ یا ناک یا منہ چھونے سے وائرس منتقل ہوجاتا ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد گرمی سے نجات کے لیے بیشتر افراد سوئمنگ پولز کا رخ کر رہے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق سوئمنگ کے دوران بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.