کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو کچھ مہینوں تک کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

image

کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک متعدد تحقیق سامنے آ چکی ہیں جبکہ اب ایک اور نئی تحقیق کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو کئی مہینوں تک مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تحقیق میں اٹلی میں کووڈ 19 کے نتیجے میں اسپتال میں داخل ہونے والے 143 افراد کا جائزہ لیا جو صحت یاب ہوگئے تھے۔

مریضوں کے دوبارہ معائنے پر پتہ چلا کہ کسی بھی مریض نے بخار یا کووڈ 19 کی کسی علامت کو رپورٹ نہیں کیا تھا مگر 50 فیصد نے تھکاوٹ جبکہ 43 فیصد نے سانس لینے میں مشکلات کو رپورٹ کیا۔

13 فیصد مریض کووڈ 19 سے متعلق کسی علامت کا ذکر 2 ماہ بعد بھی نہیں کیا۔

تاہم ایک تہائی افراد نے جوڑوں میں تکلیف اور 22 فیصد نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔

متعدد طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 کو شکست دینے والے کچھ افراد کو طویل عرصے تک کسی قسم کی معذوری کا سامنا بھی ہوسکتا ہے اور اس حوالے سے اس وائرس سے معمولی اور بہت زیادہ متاثر افراد پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.