تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں پہلی اذان کے مناظر، آپ بھی سنیں

image

ترک صدر رجب طیب اردوان نے 1934 میں مصطفیٰ کمال اتاترک کی جانب سے عجائب گھر میں تبدیل کی گئی آیا صوفیہ مسجد کو عدالتی فیصلے کے بعد بحال کرتے ہوئے نماز کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترکی کی اعلیٰ انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے جمعے کے روز کو ماضی میں کئے گئے حکومتی فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عالمی سطح پر اس اقدام کے خلاف انتباہ کے باوجود اس عدالتی فیصلے سے آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے یونیسکو کے عالمی تاریخی ورثے میں شامل اس جگہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔ آیا صوفیہ مسیحی بازنطینی اور مسلمان سلطنت عثمانیہ دونوں کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل رہی ہے۔

آیا صوفیہ دنیا کی دلکش ترین عمارتوں میں سے ایک اور سیاحوں کے لئے انتہائی کشش کی حامل تاریخی عمارت ہے۔ ترکی میں سیاح خاص طور پر سب سے زیادہ اس مقام کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

خیال رہے کہ آیا صوفیہ تعمیر کے بعد سے کئی صدیوں تک مشرقی آرتھوڈاکس کلیسا کے طور پر استعمال کی جاتی رہی ہے۔

آیا صوفیہ مسجد میں گونجتی ہوئی خوبصورت اذان کی آواز آپ بھی سنیں اس ویڈیو میں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.