ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار بھی حریم شاہ کے مداح نکلے، ٹک ٹاک اسٹار گرل کے ساتھ ویڈیو وائرل

image

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار کی معروف ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ پاکستان کی مشہور سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر شئیر کرنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک مرتبہ پھر ویڈیو سامنے آئی لیکن اس مرتبہ ان کی ویڈیو ایم کیو ایم کے فاروق ستار کے ساتھ منظرعام پر آئی ہے۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں حریم شاہ اور فاروق ستار کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کے تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ متعدد بار تنقید کا نشانہ بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ان کا ذکر کیا جا رہا تھا۔ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد حکومتی ارکان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.