بائیو سیکیور پروٹوکول توڑنے پر جوفرا آرچر دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ

انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر کی جانب سے بائیو سیکیور پروٹوکول توڑنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ  نے سخت ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بائیو سیکیور پروٹوکول توڑنے پر  انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ  میچ سے ڈراپ کردیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  جوفرا آرچر نے کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کا جرم قبول کرلیا ہے۔ آرچر نے مانچسٹر آتے ہوئے بائیو سیکیور ایکریڈیشن کا استعمال نہیں کیا۔

Official Statement: Jofra Archer

— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2020

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آرچر کو 5 دن تنہائی میں رہنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ  جوفرا آرچر کو اب  کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ دو مرتبہ منفی آنے کے بعد  ہی ٹیم میں موقع دیا  جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

61