قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے آن لائن موبائل ایپ متعارف

لاہور( این این آئی )پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے بکر منڈی آن لائن موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی ۔موبائل ایپ حکومت پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ اور لاہور کیٹل مارکیٹنگ کمپنی نے وضع کی ہے۔

ایپ سے شہری عیدالاضحی کیلئے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔ ایپ کورونا پھیلا ئومیں کمی لانے اور بکرمنڈیوں میں رش کم کرنے کے پیش نظر وضع کی گئی۔ ایپ میں جانوروں کی تصاویر عمر ،وزن ،اقسام،نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔ ایپ کے باعث شہری کورونا سے

محفوظ رہ کر قربانی کے جانور ان لائن آرڈر کر سکتے ہیں۔ بکر منڈی ایپ میں جانوروں کی خرید و فروخت ایپ میں اکائونٹ بنا کر کی جا سکتی ہے۔ بکر منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔خریدار کیلئے اکائونٹ بنانے کیلئے نام اور موبائل جبکہ فروخت کیلئے شناختی کارڈ نمبر لکھنا بھی لازمی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

136