چائے فروخت کرنے والا شخص اچانک 50 کروڑ کا مالک کیسے بن گیا؟ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

بھارتی شہر نئی دہلی میں چھوٹے سے اسٹال پر چائے بیچنے والا آدمی اچانک 50 کروڑ کا مالک بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کروش شھیترا سے تعلق رکھنے والا راج کمار نامی شخص اپنے چھوٹے سے اسٹال پر چائے بیچتا ہے۔

وہ کروڑ پتی کیسے بنا؟ اس کہانی سے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق راج کمار نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کروڑ پتی بننے سے متعلق اپنی کہانی سنائی، اس کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے باعث خراب صورت حال کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس نے بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا، رقم حاصل کرنے کے لئے جب بینک پہنچا تو عملے نے مجھے حیران کردیا۔

بینکرز عملے نے چائے فروش کو بتایا کہ ہم آپ کو قرض نہیں دے سکتے کیوں کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں پہلے ہی 50 کروڑ روپے موجود ہیں، یہ سن کر راج کمار حیران رہ گیا۔

چائے فروش کا کہنا تھا کہ اسے نہیں پتا اس کا بینک اکاؤنٹ اور اس میں پچاس کروڑ کیسے آئے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.