کورونا وائرس : ایمی ایوارڈز کی تقریب آن لائن منعقد کی جائےگی

لاس اینجلس : نامزدگی کے اعلان کے بعد ایمی ایوارڈز انتظامیہ نےتمام نامزد افراد کو آگاہ کیا ہے کہ 20 ستمبر میں ہونے والی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن منعقدکی جائے گی ۔

line-height:150%;Jameel Noori Nastaleeq"">تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ جہاں دنیا کی معیشت متاثر ہوئی وہیں اس وبا نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی بے حد متاثرکیا ہے،  رواں سال کورونا کی وبا کے باعث جہاں فلمی دنیا کے متعبر ترین ’آسکر‘ ایوارڈز سمیت ’کانز‘ فلم فیسٹیول اور دیگر بڑی فلمی تقریبات کو منسوخ یا ملتوی کردیا گیا تھا۔وہیں امریکا کی ٹیلی وژن اکیڈمی اور ٹی وی چینل اے بی سی کی جانب سے منعقدہ کردہ معروف ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ’ایمی‘ کی تقریب معمول کے مطابق رواں سال ستمبر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم حال ہی میں 20 ستمبر کو منعقد ہونیوالے  ایمی ایوارڈز انتظامیہ نے بھی وبا کے پھیلاؤ ، لاک ڈاؤن  کے پیش نظر تقریب کو آن لائن منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ایمی‘ ایوارڈز کو امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے اور یہ ایوارڈز صرف ٹی وی پر چلنے والے پروگراموں اور ڈراموں کو دیے جاتے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

65