پرائز بانڈ سے متعلق بڑی خبر ! حکومت نے کم ریٹ کے طویل مدتی بانڈ جاری کردیئے

image

حکام وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے کم ریٹ پر طویل مدتی بانڈ جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق 140 ارب روپے کے بجائے صرف 38 ارب روپے کے بانڈز جاری کئے گئے ہیں جن کی مدت 3 سے 20 سال ہے۔


تفصیلات کے مطابق 16.1 ارب روپے کے تین سالہ بانڈ پر 8.19 فیصد سود ،جبکہ 12 ارب کے 15 سالہ بانڈ پر 9.91 فیصد، 10 ارب کے 20 سالہ بانڈ پر 10.42 فیصد اور ساڑھے 5 کروڑ کے 10 سالہ بانڈ پر 8.94 فیصد شرح سود ہوگا۔ اب وزارتِ خزانہ میں پروفیشنل ڈیٹ مینجمنٹ ونگ قائم کر دیا گیا ہے جس کے تحت حکومت ہر ماہ 140 ارب کے مقامی بانڈز جاری کرے گی جو کم سے کم شرح سود پر اٹھائے جائیں گے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک سے قرضوں کے حصول کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے۔


وزارت خزانہ کا مذیدکہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پالیسی ریٹ سے ساڑھے 4 فیصد زیادہ ریٹ پر قرضہ لیااور بینکوں کو ذیادہ فائدہ پہنچایا گیا جوکہ ملکی خزانے کو بڑے نقصان سے دوچار کرگیا۔




About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.