کراچی کو کچراچی بنانے والوں کا گریبان کون پکڑے گا ۔۔۔۔ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے، حکومت پر برس پڑے

image
شدید بارشوں میں ڈوبتے کراچی کا حال دیکھ کر سابق کپتان شاہد آفریدی بھی چپ نہ رہ سکے اور صوبائی حکومت پر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں لکھا کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ صبح سے لائٹ نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گلیاں پانی سے بھر چکی ہیں، لوگ ڈوب رہے۔ لوکل صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

یہ بھی لکھا کہ بچپن سے شہر کو تباہ ہوتے دیکھا اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، مصنوعی جھیلیں بنالیں۔ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا۔ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.