بارشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں، آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

image

حالیہ بارشیں ابھی تک ختم نہیں ہوئیں ہیں بلکہ اب محکمئہ موسمیات کے مطابق ساتواں سپیل کراچی میں برسنے کو تیار ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ:


'' شہر میں آج شام یا رات تک کہیں معتدل تو کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔ مشرقی اور وسطی سندھ پر مون سون ہواؤں کا اثر زیادہ ہے جبکہ مشرقی اور وسطی ہواؤں کا رخ جنوبی پنجاب اورشمال کی جانب کچھ کم ہو گا جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔''


آج کراچی سمیت حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، ٹھٹھہ، اسلام آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چیچہ وطنی، جہلم اور نکیال آزاد کشمیر سمیت گردونواح میں موسلادھار کا امکان ہے۔





About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.