افسوس ناک خبر: کراچی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔۔۔

image

آج ایک مرتبہ پھر شہرِ قائد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے اور کئی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'جس مقام پر عمارت گری ہے وہاں کافی عرصے سے پانی کھڑا تھا، جبکہ عمارت میں 6 فیملیز رہائش پذیر تھیں'۔

تاہم واقعہ کے بعد پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق چھیپا اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں، جبکہ انتظامیہ نے مشینری کی بھاری نفری طلب کی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.