شادی ارینج ہو یا لو، برباد تو ہونا ہی ہے۔۔۔ جانیے وفاقی وزیر زرتاج گل کی زندگی کے کچھ انوکھے پہلو جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے شادی سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کا دلچسپ جواب دیا۔

گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر زرتاج گل کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ سوالات کے جواب دیے ہیں۔

زرتاج گل سے ایک سوال کیا گیا کہ 'شادی محبت کی ہونی چاہیے یا ارینج؟' جس کا وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ 'دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہے، بہتر یہ ہے کہ بندہ محبت کی شادی کر کے تباہ ہوجائے'۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا 'مجھے فخر ہے کہ میرا لیڈر وزیرِاعظم عمران خان نہ ہی بزدل ہیں اور نہ ہی منافق، وہ ایک جی دار اور سچ بولنے والے انسان ہیں اور مجھے یہ بات ان کی بے حد پسند ہے'۔

اس کے علاوہ زرتاج گل نے اپنے بارے میں بتایا کہ 'میں صبح فجر کی اذان کی آواز کے ساتھ ہی بیدار ہوجاتی ہوں'۔

پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 'میں باقاعدگی سے ڈرامے نہیں دیکھ پاتی مگر چلتے پھرتے جو چینل لگ جائے وہ دیکھ لیتی ہوں'۔

زرتاج گل نے مزید سوالات کے جوابات دیتے ہوئے محبت اور پیسوں میں سے محبت کا انتخاب کیا، جبکہ خوبصورتی اور ذہانت میں سے ایک کے انتخاب پر انہوں نے کہا کہ 'بہتر ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی ہو'۔

اسی طرح بلاول بھٹو اور مریم نواز میں سے مریم نواز کا انتخاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ 'چونکہ میں فیمینسم کو سپورٹ کرتی ہوں اسی لیے مریم نواز کا انتخاب کروں گی'۔

زرتاج گل نے بتایا کہ 'مجھے ڈی جی خان سے بہتر کوئی شہر نہیں لگتا، میں ہفتے کے دن دن اپنے حلقے میں گزارتی ہوں'۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.