وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا اچانک اسکولوں کا دورہ، انتظامات دیکھ کر اسکولوں کے خلاف سخت حکم جاری کر دیا

image

صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے پری پرائمری اور پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل جاری رکھنے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2 اسکول سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں وزیر تعلیم سعید غنی 2 نجی اسکولز کے معائنے کے لئے اچانک پہنچے، اُس دوران پری پرائمری اور پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل جاری تھا۔

اِس موقع پر وزیر تعلیم نے ڈی سی ویسٹ کو فوری طور پر اسکول سیل کرنے کا حکم جاری کردیا، ذرائع کے مطابق اسکولوں میں ایس او پیز کے ناقص انتظامات دیکھتے ہوئے سیل کرنے حکم دیا۔

علاوہ ازیں سعید غنی نے شہر کے مختلف نجی اور سرکاری اسکولوں کا بھی دورہ کیا، صوبائی وزیر نے گارڈن میں نجی اسکول میں تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا اور کہا کہ تمام ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے ساتھ ہی اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے اسکول پرنسپل کو ہدایت کی کہ ہر کلاس میں ہینڈ سینیٹائزز رکھا جائے اور کلاسز میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تقریباً 7 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے کھولا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.