وزیر اعظم عمران خان نے پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے دورہ ہری پور کے دوران پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا۔

اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ بڑی پیش رفت ہے۔ ہری پور میں جدید انسٹیٹیوٹ کا قیام ریاست کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

Monumental:Pak- Austria-Fachhochschule Institute of Applied Sciences & technology in Haripur to be inaugurated by today.Reflects vision of state of the art Science&tech education infrastructure/broad based industrial/knowledge based economy.

— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 17, 2020

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تناظر میں قانون سازی ضروری تھی، پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں موجودہ حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی وجہ سے گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ بلیک لسٹ میں جو ملک چلا جاتا ہے تو بہت مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ بلیک لسٹ ہونے سے معیشت تباہ ہوجاتی ہے۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی کی آڑ میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: حکومت نے سینیٹ سے مسترد ہونے والے اہم بل منظور کروالیے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف بل کو کرپشن بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ملکوں کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کرپٹ لوگ منی لانڈرنگ کے ذریعے اپنا پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔ منی لانڈرنگ سےغریب ملک مزیدغریب اور امیر ملک مزید امیر ہوتے ہیں۔ اگر وہی پیسہ غریب ملک میں ہو تو ہیومن ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

9