2018 میں کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس جمع کرایا؟ تفصیلات جاری

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پارلیمنٹ کے ارکان کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2018 میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس جمع کروایا، سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے ٹیکس کی ادائیگی کی گئی جبکہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8 ہزار 948 روپے ٹیکس دیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس جمع کروایا۔

ایف بی آر کے مطابق سال 2018 میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کی جاری کردہ معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.