مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ کا زور دار مکا لگ گیا، دیکھیں حیران کن ویڈیو

image

پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما مریم نواز آج صبح ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئیں، اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی جن کے درمیان سے گزر کر ہی وہ عدالت پہنچیں اور واپس بھی گئیں تاہم اس دوران لوگوں کے مجمعے سے گزرتے ہوئے ان کے ساتھ نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا اور انہیں کندھے پر اپنے ہی گارڈ کا زور دار مکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مریم نواز نے ہلکے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے اِرد گرد عوام کی بڑی تعداد موجود ہے، گارڈز مسلسل لوگوں کو مریم نواز سے دور رکھنے کے لئے کوششیں کرتے رہے جبکہ کیپٹن صفدر بھی اسی کام میں مصروفِ عمل تھے تاکہ مریم کو وہاں سے باحفاظت نکال سکیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کا گارڈ کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس دوران وہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کارکن کو اپنی کہنی مار کر پیچھے ہٹانے لگتے ہیں لیکن ان کا نشانہ غلط ہو کر آگے کھڑی مریم نواز کو کہ لگ جاتا ہے جس کے باعث وہ چیخ اٹھیں اور انہوں نے اپنا دائیاں کندھا پکڑ لیا۔

مریم نواز کی آواز سن کر قریب ہی موجود ان کو شوہر کیپٹن صفدر تیزی سے اپنی اہلیہ کی جانب آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا ہے جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے مُجھے مارا ہے، شکور صاحب نے کیپٹن صفدر مریم کی بات سن کر غصے میں آ گئے ۔ شکور نوازشریف کے محافظوں کے انچارج ہیں تاہم یہ سب غیر ارادی طور پر ہوتا دکھائی دیا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.