عالمی اور مقامی منڈیوں میں بڑی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 437536 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کے اضافے سے 375116 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 4150 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے بڑھ کر 6588 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟