سونے کی قیمتوں میں کمی۔۔۔ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

image

سونے کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو سخت پریشان کر رکھا ہے، وہ افراد جن کی شادیاں ہونے والی ہیں، ملک میں سونے کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سخت پریشان ہیں تاہم اس حوالے سے ایک اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سونا سستا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 14000 روپے کا ہوگیا ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 سو روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد قیمت 97 ہزار 737 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کے بعد 1 ہزار 892 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.