زین ملک اور جیجی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش

گلوکار زین ملک اور جیجی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

زین ملک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کی بیٹی والد کی انگلی پکڑی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں گلوکار نے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر خوبصورت سی صحت مند بیٹی پیدا ہوئی ہے اور اپنی اس خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ میں اس وقت کتنا خوش ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ اس چھوٹے سے انسان کے لئے جو محبت کے جذبات میں محسوس کر رہا ہوں وہ میری سمجھ سے باہر ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ میں شکرگزار ہوں کہ اس سے واقف ہوں اور فخر کے ساتھ اسے میں اپنا کہتا ہوں اور شکریہ زندگی کا ہم اب ایک ساتھ زندگی گزاریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

114