ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ، نئی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟

image

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا تھا کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے سے بڑھ کر 95 ہزار 21 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور سونے کی 1883 ڈالر فی اونس پر تجارت ہوئی۔

واضح رہے کہ بروز پیر عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 422 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 4 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر تھی۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.