داماد کم اور بیٹے زیادہ لگتے ہیں! پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 4 ایسے داماد جو کسی بیٹے سے کم نہیں

image

داماد کا اپنے ساس اور سسر سے ایک اچھا تعلق بہترین ازدواجی زندگی کی وجہ بنتا ہے۔ حال ہی میں بہت سے شوبز ستاروں کی آپس میں شادیاں ہوئیں، کچھ کی ان کے والدین کی مرضی سے جبکہ کچھ محبت کی شادیاں ہوئیں۔ ایسے میں ہم نے دیکھا کہ ان اداکاروں کا اپنے سسر کے ساتھ باپ والا اور ساس کے ساتھ ایک ماں والا تعلق ہے۔

آئیے آج ہم آپ کو ان 4 اداکاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا اپنے سسر کے ساتھ کافی اچھا تعلق ہے۔

فلک شبیر

گلوکار فلک شبیر کی شادی کچھ ماہ قبل معروف اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ہوئی، فلک کو سارہ سے محبت ہوئی اور انہوں نے اداکارہ کا ہاتھ ان کے والد سے مانگا۔ سارہ کے والد کو فلک اپنی بیٹی کے لیے انتہائی موزوں لگے۔ فلک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک انتہائی خوبصورت تصویر بھی شئیر کی جس میں سارہ کے والد کو سارہ اور فلک دونوں بوسہ دے رہے ہیں جبکہ گلوکار نے اپنے کیپشن میں تحریر کیا کہ بابا ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں، بے شک ایک کامیاب بیٹی کے پیچھے ایک زبردست والد ہوتے ہیں۔


احد رضا میر

اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی شادی لاک ڈاؤن میں دبئی میں ہوئی، سجل کے اپنے والد کے ساتھ زیادہ اچھے تعلقات نہیں تھے لیکن والدہ کی وفات کے بعد سجل اپنے والد سے ملاقات کرنے لگی تھی۔ سجل کی شادی کی تقریب سے ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں احد اپنے سسر کے ساتھ انتہائی محبت بھرے انداز میں بغل گیر ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ احد اپنے سسر کے لیے صرف ایک داماد نہیں بلکہ بیٹے ہیں۔


اسد صدیقی

نامور اداکار اسد صدیقی جن کی شادی معروف اداکارہ زارا نور عباس سے ہوئی۔ زارا کی والدہ اسماء عباس بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اسماء اور اسد کا آپس میں ایسا تعلق ہے کہ وہ ان کے بیٹے لگتے ہیں۔ اسماء بھی اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ بتا چکی ہیں کہ اسد کو وہ اپنا بیٹا مانتی ہیں۔


منیب بٹ

منیب بٹ جو کہ اداکارہ ایمن خان کے شوہر ہیں، ان کا بھی اپنے سسر سے کافی اچھا تعلق ہے۔ دونوں کی آپس میں زیادہ تصاویر تو نہیں ہیں لیکن ایمن کے والد منیب کو اپنا چوتھا بیٹا ہی مانتے ہیں، جبکہ منیب بھی ایمن کے والدین کو اپنے ماں باپ کی طرح محبت کرتے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts