سُپر مارکیٹ میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ، اچانک کیا ہوا؟ دیکھیں خطرناک مناظر ویڈیو میں

image

براسیلیا: دنیا بھر سے کئی خوفناک حادثات کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں بالکل اسی طرح کی ایک اور خوفناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں برازیل کی ایک سُپر مارکیٹ میں بنے شیلف اَچانک گر پڑے جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والی ایک خاتون ملازمہ ہلاک اور کئی خریدار زخمی ہوگئے ، ویڈیو دیکھنے کے بعد شوشل میڈیا صارفین کے دل دہل گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ جمعے کے روز پیش آیا تھا لیکن اس سے متعلق ویڈیو آج منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا کہ کس طرح سپر مارکیٹ کے اچانک شیلف گرے اور افرا تفری مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا حادثہ برازیل کے شہر ساؤ لیئس میں قائم ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا، اس واقعے میں 21 سالہ خاتون ورکر ہلاک ہوئیں، جو گزشتہ 3 ماہ سے وہاں ملازمت کررہی تھیں۔

حادثے کی زد میں آنے والے تمام زخمیوں کو فوری طور قریبی مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں جبکہ جن افراد کو معمولی زخم آئے تھے انہیں ڈسچارج کرکے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، شیلف گرنے کا واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.