آرمینیا سے جنگ میں تُرکی نے کس طرح آذربائیجان کا جانی نقصان کم کیا؟

image

گزشتہ دنوں بھی ترکش صدر طیب اردوان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمینیا کو نگورنو کاراباخ کا علاقہ چھوڑنا ہوگا۔

آذربائیجان نے آرمینیا سے جنگ میں بیشتر علاقوں سے قبضہ چھڑا کر دفاعی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ جنگ کے دوران آرمینیائی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور اسے کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کرنی پڑی ہے۔

اب آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آرمینیا سے جنگ میں اپنا پلڑا بھاری ہونے کی اہم وجہ خود ہی ظاہر کردی ہے۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو میں الہام علیوف نے بتایا کہ آذربائیجان کی فوج کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور ساتھ ہی کئی علاقوں سے قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے دیے گئے جدید ترین مسلح ڈرونز نے ہماری بڑی مدد کی ہے اور اس سے دشمن کو شدید جانی نقصان پہنچا اور ہمارا نقصان کم ہوا ہے۔

آذربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ ترکی کی عالمی برادری میں مضبوط پوزیشن ہے، انہیں مذاکرات میں شمولیت اختیار کرنی چاہئے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.